اہم خبر۔۔آسٹریلین فاسٹ بالر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Oct 22, 2021 | 09:09:AM
آسٹریلوی، فاسٹ بولر، جیمز پیٹنسن
کیپشن: آسٹریلوی فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیائے کرکٹ سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔آسڑیلیا کے فاسٹ بالر جیمز پیٹنسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹاٹرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

کرکٹ بز کی ویب رپورٹ کےمطابق آسٹریلوی فاسٹ بالر جیمز پیٹنسن نے دسمبر میں شروع ہونے والی ایشز سے قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 31 سالہ وکٹورین فاسٹ بالر نے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ خاندان پر توجہ مرکوز کرنے ، اپنی ریاست کے لیے کھیلنے اور فاسٹ بولرز کی اگلی نسل کی ترقی میں مدد کے لیے کیا۔

انجری سے متاثرہ کیریئر میں جیمز پیٹنسن نے 2011 میں اپنےکرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا اور انہوں نے 21 ٹیسٹ ، 15 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ، بالترتیب 81 ، 16 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔  پیٹنسن  فی الحال کمر کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد  آنے والی ایشز کے لئے دستیاب ہونے کے لئے پرامید تھے۔  جیمز پیٹنسن 2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی فتح میں پلیئر آف دی سیریز  قرار پائے۔ انہوں نے کمر کی چوٹ سے قبل ستمبر 2015 میں اپنا آخری ون ڈے کھیلا ۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید16افراد جاں بحق، 567نئے کیسز رپورٹ