پی سی بی نے مکی آرتھر سمیت غیرملکی کوچنگ سٹاف کو چھٹی پر بھیج دیا

Nov 22, 2023 | 18:30:PM
پی سی بی نے مکی آرتھر سمیت غیرملکی سٹاف کوچنگ سٹاف کو چھٹی پر بھیج دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت دیگر غیرملکی کوچنگ اسٹاف کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چھٹی پر جانے والے کوچنگ اسٹاف میں مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک شامل ہیں۔ تینوں غیرملکی کوچز جنوبی افریقہ رخصت پر جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا دورہ آسٹریلیا، نوید اکرم چیمہ ٹیم مینجر کے فرائض انجام دینگے

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی کوچنگ اسٹاف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم تینوں کوچز کو تاحال نئی ذمہ داریاں سونپی نہیں گئیں۔ پی سی بی میں تینوں کوچز کا مستقبل مزید مشکل میں نظر آرہا ہے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کنڈیشننگ کوچ ڈیرکس سائمن اور فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن اب بھی قومی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔