دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا

Nov 22, 2023 | 11:42:AM
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) شہرِ لاہور میں آلودگی کا راج برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔

باغوں کے شہر  لاہور کی فضا بدستور آلودہ ، صوبائی دارالحکومت کا ایئرکوالٹی انڈیکس 222 ریکارڈ کیا گیا، یو ایس قونصلیٹ 311، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 280، مال روڈ 266، جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 216ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری ،تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

لاہور کا موسم سرد ،درجہ حرارت میں نمایاں کمی آ گئی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے، ماسک کا استعمال لازمی کرنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔