امریکی عدالت نے ٹرمپ کو لال جھنڈی دکھادی

Nov 22, 2020 | 12:13:PM
امریکی عدالت نے ٹرمپ کو لال جھنڈی دکھادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنسلوینیا کی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پوسٹل ووٹ مسترد کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنسلوینیا کی عدالت نے صدر ٹرمپ کے الزامات کو میرٹ کے برخلاف قرار دیدیا، عدالت کے مطابق ثبوت کے بغیر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو قبول نہیں کیا جاسکتا، ووٹرز کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ ٹرمپ نے پوسٹل بیلٹ مسترد کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دوسری جانب امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020ء کا آخری نتیجہ بھی آ گیا ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔ لیکشن حکام نے جارجیا کے نتیجے کا اعلان کیا ہےجس کے مطابق جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں بارہ ہزار زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس طرح جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ میں مزید 16 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔