پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار،رہائی کاحکم

May 22, 2023 | 11:30:AM
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار،رہائی کاحکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

 پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبد العزیز نے کی،شیریں مزاری کے وکلاء بیرسٹر شعیب رزاق اور انیق کھٹانہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے اور شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کرائیں وہ آئندہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر گورنر سمیت فریقین کو نوٹس