لاک ڈاؤن پھرلگ گیا۔۔ آج اور کل  تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے

May 22, 2021 | 11:50:AM
 لاک ڈاؤن پھرلگ گیا۔۔ آج اور کل  تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں آج اور کل لاک ڈاؤن ہوگا، تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ 

محکمہ پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق لاہور میں ہفتہ اور اتوار تمام کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ میڈیکل سٹور، ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس کھلی رہیں گی۔شہر کے تمام ہوٹلوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ لاہور کے اہم تجارتی مرکز ہال روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، اغطم کلاتھ مارکیٹ، موتی بازار، رنگ محل دیگر اندرون شہر کی مارکیٹ بند رہیں گی۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا رش بھی کم دکھائی دے رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک ہے۔خیبر پختونخوا میں بھی ہفتہ وار لاک ڈاؤ ن کے تحت بازار بند ہیں۔ بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ ہوٹل رات 12 تک کھلے رہیں گے۔ میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس اور کریانہ کی دکانوں کو استثنا حاصل ہے۔

 یہ بھی پڑھیںبچے تیاری پکڑ لیں۔۔سکول کھولنے کا اعلان ہو گیا