لاہور میں بارش، مزید کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا  

Mar 22, 2024 | 10:42:AM
 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ خان) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ماہ صیام میں قدرت مہربان لاہوراور گردونوا ح میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ٹھوکر، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن کے اطراف میں، لاہور ہائیکورٹ، بھاٹی چوک ،سیکرٹریٹ و اطراف، فیروز پور روڈ ،ملتان روڈ ،مسلم ٹاؤن موڑ ،کینا ل روڈ پر، شاد باغ ،وسن پورہ ،دھرم پورہ ،گڑھی شاہو و اطراف اور چوبرجی ، جوہر ٹاؤن،کوٹ لکھپت سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے سماں باندھ دیا  محکمہ موسمیات کے مطبق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔ ہوا 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد ہے۔ 

فضائی آلودگی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 189 ریکارڈ، فیز8-ڈی ایچ اے 242،سید مراتب علی روڈ 193، ہو ایس کونسلٹ 193,فدا حسین ہاؤس 199 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں  24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کاامکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 23ڈگری سینٹی گریڈ تک جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے35ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  ہوا میں نمی کا تناسب76 فیصد ہے جبکہ 15کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کمزور پڑتے ڈالر پر روپے کا ایک اور وار

ادھر  مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش ہوئی اور  پہاڑوں پر برفباری نے موسم کو خوبصورت بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خوشاب، جہلم اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مری،گلیات، راولپنڈی، چکوال، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بارش جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور  پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔