’دہشتگردوں کو پناہ دینا،ڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے‘

Mar 22, 2023 | 14:09:PM
’تھر پورے پاکستان کو روشن کررہا ہے‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تھرکے ریتلے میدانوں میں  آج بجلی پیداہورہی ہے،تھرمیں پیداہونے والی بجلی سے پوراملک روشن ہورہاہے۔


تھر میں 1320میگاواٹ بجلی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تھرہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکرسکتاہے،تھرمیں ہزاروں ،لاکھوں لوگ برسرروزگارہوں گے ،ٹرانسمیشن لائنز سے بہت جلدبجلی کی سپلائی شروع ہوجائے گی ،تھرکی خوشحالی میں حصہ ڈالنے والوں کامشکورہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی قانون و آئین سے بالاتر نہیں، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور ڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے ، اس کی اجازت نہیں دی جائےگی، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے ، ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

ضرور پڑھیں :آئینی ادارے کو آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے: چیف جسٹس پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی قانون و آئین سے بالاتر نہیں، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور ڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے ، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی، آئین پاکستان ہر چیز  پر مقدم ہے، اپنی ذات کو پاکستان کے مفاد پر قربان کرنا پڑے  توکوئی دریغ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پچھلے چار برسوں میں ٹرانسمیشن لائنوں پرکوئی کام نہیں ہوا، چین ہماری مشکلات جانتا ہے وہ پوری طرح تعاون کر رہا ہے ، وقت آگیا ہے کہ سی پیک کو  پوری طرح   سے آگے بڑھایا جائے۔