سو شل میڈیا سٹا رز اور ادا کا روں میں فر ق ہو نا چا ہئے۔۔متھیرا 

Jun 22, 2021 | 17:56:PM
سو شل میڈیا سٹا رز اور ادا کا روں میں فر ق ہو نا چا ہئے۔۔متھیرا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)موجو دہ حا لات میں سوشل میڈیا اسٹارز اور اداکاروں میں کوئی فرق نہیں رہا۔ ان خیا لات کا اظہا ر ادا کا رہ متھیرا نے ایک انٹر ویو کے دو را ن کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متھیرا کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے شوبز انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے اور آنے والے وقت میں اس کے مزید نقصانات سامنے آئیں گے۔ شوبز انڈسٹری کے لوگوں سمیت عام افراد کو بھی ثقافت، انڈسٹری اور مذہب میں فرق کو سمجھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کو اس وقت ہی ترقی کرے گی یا آگے بڑھے گی، جب اسے انڈسٹری کے طور پر دیکھا جائے گا۔ انڈسٹری کو آگے لے جانے کے لیے ثقافت، مذہب اور انڈسٹری کو الگ الگ تناظر میں دیکھنا ہوگا۔

متھیرا نے کہا کہ زمبابوے سے یہاں آئی تو اس وقت ان کی پاکستان میں زیادہ لوگوں سے دعا سلام نہیں تھی۔متھیرا کا کہنا تھا کہ اس وقت تک انہیں صرف یوگا آتا تھا اور وہ ایک دن سمندر کنارے زمبابوے میں پہنے جانے والے لباس میں ہی یوگا کرنے گئیں تو لوگ انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے اور وہ وائرل ہوگئیں۔ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے بتایا کہ آج کل شوبز میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو بھی اداکار سمجھا جاتا ہے جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائزہ خان کا نیا کردار سوشل میڈیا پر وائرل