حکومت اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Jun 22, 2021 | 12:38:PM
 حکومت اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی۔
ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ سرکاری اداروں نجکاری سے 100 ارب روپے کی آمدن حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی سرکاری اداروں کو نجکاری لسٹ سے ہٹانے کی تجویز  بھی زیر غور ہے۔سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی نجکاری بھی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔بڈرز نے سروسز ہوٹل کی بولی میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کےمطابق سروسز ہوٹل لاہور کا ٹرانزیکشن سٹرکچر نجکاری بورڈ میں پیش کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔ دوسری جانب نجکاری کمیشن نے سروسز ہوٹل کی نجکاری پر نظر ثانی کی سفارش کی ہے۔واضح رہےکہ حکومت نے سروسز ہوٹل کی نجکاری کے لئے دو ارب 25 کروڑ کی ریزرو پرائس منظور کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: امن چاہتے ہیں۔ افغان جنگ کیلئے امریکا کو اڈے نہیں دیں گے :عمران خان