جس کی حکومت ہوتی ہے وہ بورڈ میں اپنے بندے لیکر آتا ہے: جاوید میانداد

پوری دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا کہ پاکستان میں ہوتا ہے: جاوید میانداد

Jan 22, 2024 | 22:51:PM
جس کی حکومت ہوتی ہے وہ بورڈ میں اپنے بندے لیکر آتا ہے: جاوید میانداد
کیپشن: جاوید میانداد پریس کانفرنس کرتے ہوئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) پاکستان کرکٹ کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے بورڈ میں وہ ہی اپنے بندے لیکر آتا ہے۔

کراچی میں قومی ٹیم کے سابق کرکٹر جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں پوری دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا کہ پاکستان میں ہوتا ہے، کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا، سندھ پریمئر لیگ سندھ کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا کا ذریعہ بنے گی، ایس پی ایل سے سندھ کے کرکٹرز کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کی کھیل سے محبت، شائقین کے دل جیت لئے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا وزیراعظم جو بھی بنے ملک اور کرکٹ  کی ترقی کیلئے کام کرے ، پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے بورڈ میں وہ ہی اپنے بندے لیکر آتا ہے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کوئی ایک نام جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے؟ جاوید میانداد نے جواب دیا کہ مجھے بنادیں میں سب ٹھیک کر دوں گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان معین خان نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) پورے ملک میں ٹرینڈ سیٹرز ثابت ہو گی، مجھے یقین ہے کہ دوسرے صوبے بھی اس لیگ کو فالو کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے، جن کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں جگہ نہیں ملتی وہ ایس پی ایل میں اپنی صلاحیتیں دکھا سکتے ہیں۔

حیدرآباد بہادرز کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایس پی ایل کے ذریعے کھلاڑیوں کو اچھا موقع فراہم کیا گیا ہے، سندھ میں ایسی لیگ کی ضرورت تھی۔ بینظیر آباد لالز کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ لیگ کامیاب ہو ، زیڈ کے بی کے محبت خان نے کرکٹ میں محبت بانٹی، ایس پی ایل کامیاب ایونٹ ہوگا، زیڈ کے بی کو ایس پی ایل کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے کہا کہ آج میں سندھی زبان میں بات کروں گا۔