سعودی عرب میں اتنی زیادہ ٹھنڈ۔۔جبل اللوز آبشار کی خوبصورت ویڈیو ملاحظہ کریں

Jan 22, 2022 | 18:40:PM
سعودی عرب ، واقع ،جبل اللوز، آبشار
کیپشن: سعودی عرب میں واقع جبل اللوز آبشار (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسموں اور عالمی سطح پر درجہ حرارت میں تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔  سعودی عرب کا شمال مغربی علاقہ اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہے.سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع جبل اللوز آبشار درجہ حرارت نقطمہ انجماد سے کم ہونے کے باعث جم گئی ہے۔ اس حوالے سے ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جبل اللوز آبشار کی ایک خوبصورت ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آبشار سے گرنے والا پانی سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہیں پر جم گیا ہے۔ صارفین اس ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہوکر اسے دوسروں کو بھی شیئر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 6.6 شدت کا زلزلہ۔۔درجن سے زائد زخمی۔۔ویڈیو سامنے آگئی