پاکستان میں اتحادی حکومت؟ امریکی ردِعمل بھی آ گیا

Feb 22, 2024 | 23:27:PM
پاکستان میں اتحادی حکومت؟ امریکی ردِعمل بھی آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اتحادی حکومت بنائے جانے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں اتحادی حکومت بنائے جانے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، پاکستان میں اتحادی حکومت بنائے جانے پر تبصرہ نہیں کروں گا، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش پر امریکا کا اظہارِ تشویش

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بننے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، بے ضابطگیوں کے کسی بھی دعوے کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔