پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی انتخابات کالعدم ، انتخابی نشان واپس لے لیا گیا 

Dec 22, 2023 | 21:00:PM
پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی انتخابات کالعدم ، انتخابی نشان واپس لے لیا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹر پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی  سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر فیصلہ دیا، فیصلہ اکرام اللہ خان نے تحریر کیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی، پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے،واضح رہے کہ  اکرام اللہ خان ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت ،رہائی ملے گی یا نہیں ؟ اہم خبر آ گئی

اس فیصلے کی سب سے اہم بات  یہ ہے کہ قانونی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انٹر پارٹی  انتخابات کالعدم قرار  دیئے جانے کے بعد اب بیرسٹر گوہر علی پی ٹی آئی چیئر مین نہیں رہے۔