جماعتِ اسلامی کا 16 مئی کو لاہور میں کسان مارچ کرنے اور احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

May 12, 2024 | 17:49:PM
جماعتِ اسلامی کا 16 مئی کو لاہور میں کسان مارچ کرنے اور احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16 مئی کو مال روڈ لاہور پر کسان مارچ کریں گے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب کی طرف احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے  کہا کہ  ملک میں اس وقت گندم کا بحران ہے، ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کی گئی، پی ڈی ایم اور نگران حکومت ایک ہی حکومت تھی، انوار الحق نے کہا کہ فارم 47 کی حقیقت بتا دیں تو حقیقت سامنے آ جائے گی، اس بیان کے بعد انوارالحق کاکڑ کو حفاظتی تحویل میں لیا جائے، اُن سے پوچھا جائے کہ فارم 47 کے ساتھ کیا ہوا ہے، فارم 45 کی بجائے فارم 47 پر حکومتیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تینوں حکمران جماعتیں عوام سے مسترد شدہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک بحران زدہ ہے، ملک میں بہتری تبھی آئے گی جب عوامی حکومت آئے گی، اب لوگ بیوقوف نہیں بن سکتے، چیف جسٹس انتخابات میں دھاندلی کا نوٹس لیں، الیکشن کمیشن آئین پر عمل درآمد نہیں کروا رہا۔

امیر جماعت اسلامی نے دورہ بلوچستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان کا دورہ کر کے واپس آ رہا ہوں، ایک بار پھر معلوم ہوا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے، بڑےذمہ داروں کو سب سے پہلے آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، بلوچستان کے لوگوں کے مسائل حل ہونے چاہئیں، بلوچستان میں تیل و گیس کے ذخائر ہیں لیکن بلوچستان کے صرف 12 اضلاع میں ہی گیس دستیاب ہے، گوادر کے ماہی گیروں کو بھی مسائل درپیش ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین میں جاری صہحونی فورسز کی وحشیانہ دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے، ایک طرف امریکہ جنگ روکنے کی باتیں کر رہا ہے تو دوسری طرف اسرائیل کی امداد جاری ہے، پڑوسی ملک مصر سمیت مسلم ممالک اسرائیل کی جارحیت پر خاموش ہیں، پاکستان کے نمائندگان اقوام متحدہ میں اچھی گفتگو کر رہے ہیں، مگر اب حالات گفتگو سے آگے کے ہیں، ہم نے عوامی استقبالیہ کے پروگرامات منسوخ کر دیے ہیں، اب پشاور میں 19 مئی کو  ایک بڑا غزہ مارچ کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے سامنے تو احتجاج ہو سکتا ہے مگر اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج روکا جاتا ہے،اسلام آباد پولیس نے غزہ مارچ کرنے پر ہمارے اوپر ایف آئی آرز کاٹیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : فارم 47 والی حکومت چلتی رہی تو حالات مزید خراب ہوں گے، عارف علوی