دھند کے ڈیرے، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Dec 22, 2023 | 10:21:AM
لاہور اور اس کے گردونواں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ محدود ہونے  پر معمولات زندگی متاثر ہونے لگی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور اور اس کے گردونواں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ محدود ہونے  پر معمولات زندگی متاثر ہونے لگی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:   افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 1483 باشندے وطن چلے گئے

دوسری جانب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 268 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کینٹ پولو گراؤنڈ284، ایچی سن کالج میں شرح 115ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم 564 جبکہ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 204ریکارڈ کی گئی ہے۔