حکومت نے 5 ماہ میں کتنا بیرونی قرض لیا؟ تفصیلات جاری

Dec 22, 2022 | 00:29:AM
حکومت، مالی سال، پہلے 5ماہ، بیرونی قرضوں، تفصیلات،
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے مالی سال کے پہلے5 ماہ میں حاصل کردہ بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی۔
اقتصادی امورڈویژن کی رپورٹ کے مطابق جولائی تانومبر5ارب ڈالرزسے زیادہ کابیرونی قرضہ لیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 48کروڑ72 لاکھ ڈالرزیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب16کروڑ ڈالرز ملے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 67 کروڑ ڈالرز قرض دیا جبکہ عالمی بینک نے53 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز قرضہ دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران مختلف ممالک سے قرض کی مد میں58 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ملے، سعودی عرب نے آئل فیسیلٹی کی مد میں50کروڑ ڈالرز جبکہ چین نے5کروڑ49لاکھ ڈالرزفراہم کئے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر ذوالفقار آئی جی پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری