افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا،آرمی چیف

Dec 22, 2021 | 19:38:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل بحرین نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شکر ہے۔۔ طویل وقفے کے بعدبارش کے امکانات پیدا ہو گئے

تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے، دیرپا ہمہ جہتی تعاون اور تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں، افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بحرینی کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دینے کی خواہش کااظہار کیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کی تعریف اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کےکرداراوربارڈرمینجمنٹ کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی کانووکیشن میں گورنر کی اسلحہ بردار گارڈز سمیت سٹیج پر دبنگ انٹری