مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں ؟ شہباز گل کے عدالت میں تہلکہ خیز انکشافات

Aug 22, 2022 | 16:35:PM
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے عدالت میں اپنے ساتھ جیل میں ہونے والے سلوک بارے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
کیپشن: مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں ؟ شہباز گل کے عدالت میں تہلکہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے عدالت میں اپنے ساتھ جیل میں ہونے والے سلوک بارے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دوران سماعت شہباز گل روسٹرم پر آگئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے پانچ دن سے کپڑے نہیں دئیے گئے، ان دنوں میں نہایا نہیں ہوں، میرے گھر سے کپڑے دیکر گئے جو انہوں چھین لیے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی پرویز الہٰی کا ن لیگ کو بڑا سرپرائز

 شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے چار روز سے بھوک ہڑتال پر ہوں، پانچ روز سے ہسپتال میں مجھ سے تفتیش ہو رہی ہے، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مزید تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے عدالت میں انکشاف کیا کہ صبح کوئی دوائی پلائی گئی، مجھے جو بیماری ہے، اس کے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے، ڈاکٹر نے ابھی جو کہا ہے وہ بھی آپ دیکھ لیں، آپ نے مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں ؟ کوئی بہانے نہیں کر رہا۔

شہباز گل نے بتایا کہ پمز میں کوئی ڈاکٹر سارا سارا دن نہیں دیکھتا، یہ سب خانہ پوری ہو رہی ہے، میری عینک چھین لی گئی، گھر سے آیا چشمہ مجھے نہیں دیا گیا، ایک حیوان کی طرح مجھے رکھا گیا، دس بارہ لوگ آتے ہیں وہ جو چاہتے ہیں، وہ کرتے ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے انکشاف کیا کہ مجھ پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دوں، پی ٹی آئی یا عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں اس کے بعد بھی میرا کوئی بیان آئے تو میرا نہیں ہوگا۔