بلوچستان اور سندھ میں سیلاب،وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

Aug 22, 2022 | 15:31:PM
بلوچستان ,سندھ ,سیلاب،وزیراعظم , اجلاس,شہباز شریف,ہیلی کاپٹرز
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کو نقد رقوم اور زر تلافی کی ادائیگیوں پربریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو آج کے اجلاس میں ہیلی کاپٹرزکے ذریعے امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا جائے گا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزارکی فوری نقد رقم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ بھی لیا جائے گا،اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو اقدامات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

 خیال رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز سندھ کے سیلاب متاثرین میں فوری نقد رقوم تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ آرمی چیف اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے بھی ٹیلیفون پرگفتگو کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیںبڑی خبر،ایک اور اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا