غصے کی وجہ سے 96 سالہ امریکی خاتون جج معطل

یہ امریکا کی سب سی معمر ترین جج ہیں جنہیں ان کی ذہنی قابلیت کے بارے میں سوالات کے باعث ڈیوٹی سے معطل کردیا گیا، رپورٹ

Sep 21, 2023 | 21:33:PM
غصے کی وجہ سے 96 سالہ امریکی خاتون جج معطل
کیپشن: پولین نیومین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں پریشانی، چڑچڑا پن اور غصے کا شکار 96 سالہ خاتون جج کو معطل کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ امریکا کے سب سے معمر ترین جج ہیں جنہیں ان کی ذہنی قابلیت کے بارے میں سوالات کے باعث ڈیوٹی سے معطل کردیا گیا۔

اس معاملے کے بعد صدر جوبائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے بزرگ سیاستدانوں کے حوالے سے بھی بحث چھڑ گئی تھی۔ امریکی جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے مطابق پولین نیومین 1984ء سے اپیل کورٹ کے جج ہیں، ان پر ساتھیوں کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ وہ بہت آہستہ کام کرتے ہیں اور اکثر الجھن کا شکار اور غصے میں دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب،ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانی شہری جاں بحق، ایک زخمی

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ان کے عملے کے ساتھ کیے گئے انٹرویوز نے ثبوت فراہم کیے ہیں کہ جج نیومین کو یادداشت کی کمی، الجھن اور بنیادی کام انجام دینے میں ناکامی سمیت اہم ذہنی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کام کا بوجھ کم ہونے کے باوجود نیومین کو عدالت کے سامنے مقدمات میں رائے دینے میں دوسرے ججوں سے چار گنا زیادہ وقت لگتا ہے۔

جوڈیشل کونسل کا کہنا تھا کہ نیومین نے کونسل کے منتخب کردہ نیورولوجسٹ اور سائیکیٹرسٹ کی طرف سے ان کی دماغی صحت کا اندازہ لگانے کیلئے معائنہ کرانے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ایک سال کیلئے معطل کردیا گیا تھا اور اگر اب وہ دوبارہ تعاون کرنے سے انکار کرتی ہیں تو ان کی معطلی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔