سینیٹ انتخابات،زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

Mar 21, 2024 | 23:26:PM
سینیٹ انتخابات،زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: زلفی بخاری ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایپلیٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے سینٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
زلفی بخاری نے سینیٹ انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔انہوں نے درخواست میں مقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے زلفی بخاری کےکاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس مسترد کیے ہیں، زلفی بخاری دوہری شہریت چھوڑ چکے ہیں اور قانون و آئین پر یقین رکھتے ہیں۔اس میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلیٹ ٹربیونل زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کو گرفتار کر لیا گیا