جلسہ شاہراہ دستور پر ہی ہوگا ۔ بدمعاشی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ غفور حیدری 

Mar 21, 2022 | 21:41:PM
شاہراہ ۔دستور۔جلسہ۔اعلان۔احترام۔حکومت
کیپشن: سینیٹر عبدالغفور حیدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)جے یو آئی کے مرکزی رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ہم نے شاہراہ دستور پر جلسے کا اعلان کیا ہے ، جلسہ وہیں ہوگا،25 مارچ کا جلسہ پرامن ہوگا اگر بدمعاشی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،اپوزیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی ،دیکھنا ہے حکومت عملدرآمد کرتی ہے یا نہیں۔
پیر کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،جو فیصلے صادر ہوئے ہیں ان پر عملدرآمد کریں گے۔،عدالت نے یہ کہا کہ تصادم سے بچنے کےلئے دونوں جلسوں کی جگہوں میں فاصلہ ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی جماعتوں نے کئی جلسے اور مارچ کئے پر امن رہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا جلسہ بھی پرامن ہوگا، انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے جلسے کا اعلان بہت پہلے کررکھا ہے،اگر سرکار بدمعاشی پر اتر آئے تو کیا کیا جاسکتا ہے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور وزرا ہر روز دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا جو ایم این اے پی ٹی آئی کو چھوڑ گئے وہ زندہ نہیں رہیں گے اور گھر نہیں جا سکتے ،ہم آج بھی اس کو سلیکٹڈ اور ناہل کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے پارلیمنٹ لاجز میں گرفتاریاں کیں، جہاں سو سے زائد پارلیمنٹرینز رہتے ہیں،سندھ ہاو¿س پر اپنے ایم این ایز اور کارکنوں کو بھیج کر اندر موجود ایم این ایز کو خوفزدہ کیا،ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ووٹنگ تک ایم این ایز سندھ ہاو¿س میں رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ چار سال سے گالم گلوچ اور دھمکی کے علاوہ ان کا کوئی کردار نہیں ،کیا کوئی میگا پراجیکٹ ہوا یا سڑکوں کا جال بچھا؟ ،اب حکومت کو یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک منطقی انجام تک پہنچنے والی ہے تو یہ دھمکیوں پر اتر آئے،چار سال جمہوریت کو پامال کرکے آمریت اور دہشت گردی پر کام ہوا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے جلسے کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم ملک میں بدامنی اور تصادم نہیں چاہتے ،24 مارچ سے روات، بہارہ کہو اور 26 نمبر چونگی پر استقبالیہ کیمپس قائم کردیئے جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔کسی رکن اسمبلی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا،اٹارنی جنرل کی یقین دہانی