ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی 

Jul 21, 2026 | 13:55:PM
ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ورلڈ کپ 2026ء کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی، عالمی چیمپئن اسپین نے ارجنٹینا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

نئی رینکنگ کے مطابق اسپین ایک درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگیا، جبکہ ارجنٹینا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

 فیفا کے مطابق فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے، برازیل اور مراکش کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ ترقی پا کر بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر آگئیں۔


پرتگال 2 درجہ تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلی گئی، میکسیکو ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی۔

فیفا کی درجہ بندی کے مطابق ناروے کی ٹیم لمبی چھلانگ لگانے کے بعد 12 درجے ترقی پا کر 19 ویں نمبر پر آگئی۔