سعودی عرب: 40 منٹ سے حرکت قلب بند ایک غیر ملکی مریض کو بچالیا گیا

Jul 21, 2023 | 21:47:PM
سعودی عرب: 40 منٹ سے حرکت قلب بند ایک غیر ملکی مریض کو بچالیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے علاقے حائل میں ماہر امراض قلب اس وقت ایک غیرملکی شہری کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے جب اسے ہسپتال میں لایا گیا تو اس کے دل کی دھڑکن رکی ہوئی تھی اور حرکت قلب بند ہوئے چالیس منٹ ہو چکے تھے۔

حایل ہیلتھ حکام نے تصدیق کی کہ کنگ سلمان سپیشلسٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم کو ایک فلپائنی باشندے کا کیس موصول ہوا جسے دل کا دورہ پڑا تھا۔ دل کا دورہ پڑنے کے دوران اس کے دل کے پٹھے کام کرنا چھوڑ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: قرآن کی بے حرمتی کی اجازت پر سعودی عرب کا سویڈن سے شدید احتجاج

اس کیس کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی کہ ایکمو پرفیوژن ڈیوائس اور شہ رگ کے پمپ کے ذریعے تقریباً 40 منٹ تک کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی گئی۔

مریض کو انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا مزید علاج کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہ سلمان سپیشلسٹ ہسپتال کے ہارٹ سنٹر نے گذشتہ چھ مہینوں کے دوران 1,230 کیتھیٹرائزیشن آپریشن کیے، جبکہ کارڈیک کیئر نے 962 مریضوں کا علاج کیا اور 568 مریضوں کو علاج کی خدمات فراہم کی گئیں۔