بجلی مہنگی، عوام کاخون چوسناعمران سے بہترکوئی نہیں جانتا،مریم نواز

Jan 21, 2021 | 19:35:PM
 بجلی مہنگی، عوام کاخون چوسناعمران سے بہترکوئی نہیں جانتا،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کاخون چوسناعمران خان سے بہترکوئی نہیں جانتا، بجلی کی قیمتوں میں اضا فہ عوام دشمنی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ووٹ سے نہ آنیوالی حکومت کوعوام کااحساس نہیں ہوتا ، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کا اثر ضروریات زندگی کے تمام اشیا پر ہوتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت نے عوام کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ نااہلی کے عذاب کا ہر ہفتے مقابلہ کرسکیں؟ غریب کیسے زندہ رہے؟۔ اس شخص کا وزیراعظم کی کرسی پر گزارا گیا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آتی، اسے نہ عوام کا احساس ہوتا ہے نہ وہ عوام کو جوابدہ ہوتی ہے۔ 
فارن فنڈنگ کے حوالے سے انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ 7 سال سے کارروائی خفیہ رکھنے کی درخواستیں دی گئیں، 7سال سےدستاویزات پیش نہیں کی جارہیں، 7 سال سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں ، 7 سال سے آپ وکیل تبدیل کررہے ہیں،لیکن اب آپ کواب اوپن سماعت کی یادآئی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزرا نے بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑ کر گئی۔ (ن) لیگی دور کے غلط معاہدوں کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہیں۔