اس جگہ میرا کنٹرول۔۔ بحیرہ جاپان میں روسی آبدوز نےمیزائل داغنے کا کامیاب تجربہ کرلیا

Dec 21, 2021 | 20:09:PM
بحیرہ ,جاپان, روسی, آبدوز, میزائل,  
کیپشن: بحیرہ جاپان میں روسی آبدوز کامیزائل داغنے کا کامیاب تجربہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ جاپان میں ایک روسی آبدوز نے ایک ہزار کلو میٹر سے زیادہ دور ہدف پر کروز میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ کارروائی روسی خشکی پر تربیت کیلئے مختص علاقے میں کی گئی۔

روسی خبر رساں ایجنسی نے آج منگل کے روز بتایا ہے کہ پیسیفک ریجن میں میزائل داغنے والے روسی بیڑے  کو عسکری تربیت میں خفیہ نقل و حرکت اور جنگی بحری جہازوں، لڑاکا طیاروں اور ڈرون طیاروں کی جانب سے سپورٹ بھی شامل تھی۔

واضح رہے کہ جاپان نے جنوبی کورال کے جزیرے پر خود مختاری کا مطالبہ کیا ہے جس پر روس کا کنٹرول ہے۔روس میں جنوبی کورال کے نام سے اور جاپان میں شمالی زمینوں کے نام سے پہچانے جانے والے چار جزائر کا دوسری جنگ عظیم کے بعد روس کی طرف سے الحاق کر لیا گیا تھا۔ جاپان اس الحاق کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپ کس سے ڈرتے ہیں۔؟۔فین کے سوال پر شاداب کا حیران کن جواب