اونٹ یا جیٹ طیارہ ۔۔۔48گھنٹوں کا کرایہ 95کروڑ

Dec 21, 2021 | 16:34:PM
اونٹ کرایا
کیپشن: اونٹ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سعودی شیخ نے 48گھنٹے کیلئے اونٹ کرائے پر دیکرتقریباًکروڑ روپے سے بھی زیادہ رقم وصول کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ مکمل
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں اونٹ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد بن حثلین نے ٹویٹر پربتایا کہ آج کا دن اونٹوں کی دنیا کے حوالے سے ایک تاریخی دن ہے۔ عبداللہ بن عودہ نے اپنا اونٹ 48 گھنٹوں کے لیے اجرت پر دیا۔ انہوں نے انجینئر عبداللہ الدبوس سے اونٹ کے کرائے کی مد میں 20 ملین ریال کی رقم وصول کی۔
ابن حثلین نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں عبداللہ بن عودہ اور عبداللہ الدبوس کے درمیان بیس ملین ڈالر کے معاہدے کی تکمیل اور بن عودہ کی جانب سے چیک کی وصولی کو دکھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:فلپائن میں سمندری طوفان ‘رائے’ نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 200 تک جا پہنچی