صوبائی حکومتوں کو ان کا آئینی حق نہیں دیا جا رہا، مرتضیٰ وہاب

Dec 21, 2020 | 15:27:PM
صوبائی حکومتوں کو ان کا آئینی حق نہیں دیا جا رہا، مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی کا یہ موقف ہے کہ پاکستان کو درپیش جو مسائل ہیں ان کا حل آئین میں موجود ہے۔ اگر وفاقی حکومت  آئینی شقوں کو پورا کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ مسائل حل نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری  گیس دی جائے جو کہ ہمارا آئینی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت آئین کے فالو نہیں کررہی اور صوبائی حکومتوں کو ان کے آئینی حق نہیں دے رہی ۔  ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں بڑا واضح انداز میں درج ہے کہ  جس صوبے میں گیس دریافت ہوتی ہے اس صوبے کا حق   سب سے پہلے ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے آئین کی شق کو وفاقی حکومت پامال کررہی ہے، سندھ 70 فیصد گیس پیدا کررہا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ سب کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، سارے پاکستان میں گیس بحران موجود ہے، موجودہ حکومت آئین شکنی کررہی ہے جبکہ ہم گیس کئی گنا زیادہ پیداوار کررہے ہیں اور ہمیں گیس نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنے نا اہل ہیں سردیوں میں پاکستان میں گیس کا بحران ہے۔ انہوں نے اپنے اے ٹی ایم کو فوقیت دی ہے ۔