انڈونیشیا: سیرپ کے استعمال سے 99 بچے جاں بحق، بڑی پابندی لگا دی گئی

Oct 20, 2022 | 14:15:PM
انڈونیشیا: سیرپ کے استعمال سے 99 بچے جاں بحق، بڑی پابندی لگا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انڈونیشین حکومت نے 99 بچوں کی ہلاکت کے بعد ہرقسم کے شربت اورمائع ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

یہ فیصلہ رواں سال شربت کے استعمال سے گردے ناکارہ ہونے کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔ ماہرینِ صحت گردے ناکارہ ہونے سے بچوں کی اموات کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

بدھ کو وزارت صحت کے ترجمان محمد سہرل منصور نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اب تک ہمیں 20 صوبوں سے 206 کیسز موصول ہوئے ہیں جن میں 99 اموات شامل ہیں۔

وزارت نے تمام ہیلتھ ورکرز سے کہا ہے کہ وہ عارضی طور پر مائع دوائی یا شربت تجویز نہ کریں جبکہ ڈرگ اسٹورز سے بھی کہا ہے کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک غیر نسخے والی مائع دوائیوں یا شربت کی فروخت کو عارضی طور پر روک دیں۔