امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی، برینٹ خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

Jul 20, 2026 | 09:10:AM
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی، برینٹ خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق پیر کے روز برینٹ کروڈ فیوچرز 2.37 فیصد اضافے کے ساتھ 90.19 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جو ایک ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح ہے۔ دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 2 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 84.20 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے مسلسل نویں رات بھی ایران کے خلاف حملے کیے، جبکہ کویت اور بحرین نے بھی ایرانی حملوں کی اطلاعات دی ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی اہمیت بڑھنے لگی! امریکا اور بھارت کے تعلقات میں نئی دراڑ؟

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو آئل ٹینکر دھماکوں کے بعد ناکارہ ہو گئے۔ تاہم رائٹرز اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔

ادھر برطانیہ کی یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے عمان کے علاقے کمزار کے شمال مغرب میں ایک بحری جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی تجارت ہوتی ہے، اس لیے اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو عالمی منڈی میں قیمتوں میں مزید اضافے اور توانائی کے نئے بحران کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دن اس بات کا تعین کریں گے کہ مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی برآمدات کس حد تک متاثر ہوتی ہیں اور عالمی منڈی اس صورتِ حال پر کیا ردِعمل ظاہر کرتی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ صرف تین دن کیلئے کیا گیا تھا جبکہ 20 جولائی کو دوبارہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اضافہ کردیا گیا ، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 310.71 روپے سے بڑھ کر 316.15 روپے مقرر  کی گئی تھی۔

 فی لیٹر ڈیزل 31 روپے 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد اب 323.30 روپے سے بڑھ کر 354.35 روپے لیٹر کردیا گیا تھا۔