رانا ثناء کیخلاف توہین عدالت کی درخواست: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سپریم کورٹ نے پرویز الہی کی رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔ عدالت پرویز الہی کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سر براہی میں دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اختر دو رکنی بنچ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:'' پرویز الہی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے'': بڑی خبر آگئی
خیال رہے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
پرویز الہیٰ نے درخواست میں استدعا کی کہ رانا ثنااللہ کو نوٹس جاری کر کے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، رانا ثنااللہ کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، رانا ثنااللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
پرویز الہیٰ کی درخواست میں رانا ثنااللہ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کو فریق بنایا گیا ہے۔