فیملی سسٹم تباہ ، لاہور میں روزانہ طلاق کے5 سے 10کیس دائر ہونے لگے

Feb 20, 2021 | 15:20:PM
 فیملی سسٹم تباہ ، لاہور میں روزانہ طلاق کے5 سے 10کیس دائر ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی،معاشی مسائل، عدم برداشت اور  گھریلو ناچاقی نے فیملی سسٹم کو تباہ کر کے رکھ دیا، صوبائی داراحکومت لاہور میں طلاق کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا

24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی عدالتوں میں روزانہ طلاقوں کےپانچ سے دس مقدمات دائر ہونے لگے ہیں۔ سول عدالتوں میں طلاق کے بڑھتے دعوؤں نے معاشرے کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔اس خطرناک صورتحال میں متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔قانونی ماہرین نے طلاق کی شرح میں اضافے کو معاشرے کے لئے المیہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل اور عدم برداشت پر مبنی رویوں نے فیملی سسٹم کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔

مقدمات کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر سیشن جج لاہور نے فیملی اورگارڈین عدالتوں کو یکجا کر دیا ہے۔ دونوں عدالتوں کو کیس جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔