’’ بھگوان کے ملک کیرالہ سے مجھے پیار ہوگیا‘‘ سنی لیون نے نئی تصاویر شئیر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ اور عریاں فلموں کی اداکارہ سنی لیون نے ساؤتھ انڈین سٹائل میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ بھگوان کے ملک کیرالہ سے مجھے پیار ہوگیا‘‘۔ پاؤں میں گولڈن چینیں پہنے سنی لیون واقعی میں بیحد پیاری لگ رہی ہیں۔ سنی کا یہ انداز سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ وائرل ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون آئے دن کچھ نہ کچھ کرتی نظر آتی رہتی ہیں وہ اپنے فینس سے جڑے رہنے کیلئے سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ کچھ بھی کرتی ہیں تو وہ سٹائلش انداز میں ہوتا ہے۔ چاہے کوئی بھی آؤٹ فٹ ہو اس میں وہ غضب کے پوز دیکر خوبصورتی بڑھا دیتی ہیں۔سنی لیون نے اپنا ایک الگ ساؤتھ انڈین لک سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جسے دیکھنے کے بعد ان کے مداح دیوانے ہوئے جا رہے ہیں۔
تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں سنی کشی میں بیٹھ کر بیحد ہی سیزلنگ پوز دیتی نظر آئیں۔ تصویروں میں سنی نے گلاپی رنگ کا بلاؤز اور دھوتی پہنی ہوئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ماتھے پر گلابی رنگ کی چھوٹی سی بندی لگائی ہوئے جس نے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئے۔بالی ووڈ اداکارہ سنی لیو اپنی فلموں سے زیادہ اپنی تصویروں اور ویڈیوز کے سبب سرخیوں میں رہتی ہیں۔
سنی لیون شو ’بگ باس ‘ میں حصہ لینے کے بعد پاپولر ہوئی تھیں۔ تب سے ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ لوگ ان کی خوبصورتی اور بولڈنیس کے دیوانے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرتی ہیں، وہ سنسنی بن جاتا ہے۔ سنی لیون کی پوری دنیا میں کروڑوں مداح ہیں۔ ان کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جاتا ہے۔ سنی لیون ان دنوں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لئے فیملی کے ساتھ کیرالا میں ہیں۔ سنی لیون میں ریئلٹی شو ’اسپلٹوسویلا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ شو 6 مارچ سے شروع ہونے والا ہے۔سنی وکرم بھٹ کے ڈائریکشن میں بن رہی فلم ’انامیکا‘ میں کام کر رہی ہیں۔ گزشتہ بار سنی لیون ویب سیریز ’بلیٹس‘ میں کرشمہ تمنا کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
گزشتہ دنوں سنی لیون دھوکہ دہی کے الزامات کے سبب سرخیوں میں آئی تھیں۔ ایک شخص نے اداکارہ پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد یہ کیس کیرلا ہائی کورٹ تک جا پہنچا تھا۔