ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ترجمان دفتر خارجہ کی مذمت

Aug 20, 2023 | 00:21:AM
ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ترجمان دفتر خارجہ کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یورپ میں ایک بار  پھر  دانستہ طور پر  اسلام مخالف مہم، ہالینڈ میں 18 اگست کو دی ہیگ میں  قرآن پاک کی بے حرمتی کا دلخراش سانحہ پیش آیا  ہے۔

پاکستان کی طرف سے  18 اگست کو دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز کی  انتہائی جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

 پاکستان نے  اقوام عالم سے بھرپور مطالبہ   کیا ہے کہ مسلم دنیا کے جذبات کا خیال رکھیں، نفرت انگیز، اسلاموفوبک کارروائیاں روکیں، عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کاوشیں کی جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مذموم عمل پر  اپنے شدید تحفظات ہالینڈ کے حکام تک پہنچا رہا ہے، عالمی قانون ریاستوں کو مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کی روکتھام کا پابند کرتا ہے اور ایسی جارحانہ کارروائیوں کو اظہار رائے اور احتجاج کی آزادی کے تحت بالکل بھی نہیں لایا جا سکتا، آزادی اظہار کا حق ذمہ داریوں کے فریضے کے ساتھ جڑا  ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ترجمان دفتر  خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دانستہ اسلاموفوبک عمل نے دنیا بھر کے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ،نسل پرستی، غیر انسانی، اسلاموفوبک کارروائیاں روکنا عالمی برادری، حکومتوں کی ذمہ داری ہےوگرنہ   اس طرح کے اندوہناک واقعات پرامن بقائے باہمی اور بین مذہبی ہم آہنگی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں،یا د رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی 15 مارچ 2022ء کو انسداد اسلامو فوبیا عالمی دن کی قرارداد کے پیچھے بھی  یہی روح تھی۔