سی پیک اہم منصوبہ۔ 306 کلو میٹر حیدرآباد سکھر موٹر وے بنایا جائیگا

Apr 20, 2022 | 10:36:AM
سی پیک منصوبہ، فائل فوٹو
کیپشن: سی پیک منصوبہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں حیدرآباد سکھر M6 موٹروے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ سی پیک کے تحت 306 کلومیٹر حیدرآباد سکھر موٹروے بنایا جائے گا اور یہ 6 لین M6 موٹر وے جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیرپور اور سکھر اضلاع سے گزرے گا۔

 انھوں نے مزید کہا کہ جامشورو اور حیدرآباد کے درمیان دریائے سندھ پر M6 موٹروے پر پل بھی بنایا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ M6 بہت اہم منصوبہ ہے اس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خاصی توجہ ہے۔اجلاس میں حکام محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ دریائے سندھ پر پل کے لیے ہائیڈرولک اسٹڈی کی جا رہی ہے بہت جلد این ایچ اے کو پل کے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ M6 موٹروے کے لیے زمین کے حصول کو جولائی تک مکمل کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ضروری اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ نرخوں پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں بڑا اضافہ