ورلڈ کپ میں پاک کیویز وارم اپ میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا

Sep 19, 2023 | 23:58:PM
ورلڈ کپ میں پاک کیویز وارم اپ میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے بغیر کسی تماشائی کے کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کا آغاز اگلے ماہ کی 5 تاریخ سے بھارت میں ہوگا جس سے قبل ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے بغیر کسی تماشائی کے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی کی سٹیڈیم میں بیٹے کا میچ دیکھتے ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے 29 ستمبر کو ہونے والے میچ کے میزبان حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (HCA) کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کیا گیا۔ یہ میچ دو بڑے تہواروں کے ایک دن بعد شیڈول ہے جس میں شہر میں گنیش و سرجن اور عید میلاد النبی کے اجتماعات شامل ہوں گے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے اس حوالے سے بیان جاری کیا اور تصدیق کی کہ جلوس رات گئے تک جاری رہیں گے جس کے پیش نظر مقامی پولیس اس پیمانے کے میچ کے لیے مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کر سکے گی، البتہ دونوں ٹیموں کے قیام اور اسٹیڈیم تک آمدورفت کے دوران ان کی مکمل سکیورٹی جاری رہے گی۔

بی سی سی آئی اسٹیجنگ ایسوسی ایشن اور ان کے ٹکٹنگ پارٹنرز کے ساتھ مشاورت سے تماشائیوں کو ٹکٹوں کی واپسی کے انتظامات کرے گا۔

قبل ازیں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کو شہر میں بالترتیب نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور پاکستان بمقابلہ سری لنکا پر مشتمل 9 اور 10 اکتوبر کو شیڈول بیک ٹو بیک میچوں میں تبدیلی کرنے کو کہا تھا۔