ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور انگلینڈ کا وارم اپ میچز سے محروم ہونے کا امکان

May 15, 2024 | 22:18:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور انگلینڈ کا وارم اپ میچز سے محروم ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور انگلینڈ کا وارم اپ میچوں سے محروم ہونے کا امکان ہے۔

آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور انگلینڈ کا وارم اپ میچز سے محروم ہونے کے امکانات ہیں، یہ امکانات دونوں ٹیموں کے مابین رواں ماہ 22 تاریخ سے شروع ہونی والی 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے باعث ظاہر ہو رہے ہیں، یکم جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز متوقع طور پر 25 اور 26 مئی کے آس پاس ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ جاری، رضوان اور بابر کا کونسا نمبر؟جانیے

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا اس لئے دونوں ٹیموں کی وارم اپ میچوں میں شرکت مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا ابتدائی میچ 6 جون کو میزنان امریکا کے ساتھ کھیلی گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف بھارت اور 12 جون کو کینیڈا کے خلاف میدان میں اترے گی، قومی ٹیم کا آخری میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے ساتھ ہو گا۔

دوسری جانب انگلینڈ ورلڈکپ کیمپین کا آغاز 4 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی اور 8 جون کو روایتی حریف آسٹریلیا کے ساتھ پنجا آزمائے گی، اومان اور نمیبیا کے خلاف ان کے باقی لیگ فکسچر 13 اور 15 جون کو ہوں گے۔