سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

Sep 19, 2021 | 22:50:PM
کورونا، خلاف ورزی، گرفتاری
کیپشن: کورونا کی خلاف ورزی پر گرفتاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس ویکسینیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ،سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری۔

نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کی۔موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20ستمبر تک لازمی قرار دی گئی ہے۔ریل گاڑیوں، ہوم ڈلیوری سروس کے سٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس نے سوئٹرزلینڈکو بڑا جھٹکا دیتے ہو ئے تمام کنٹریکٹ منسوخ کردئیے