پی ٹی آئی رہنما نے اپنی جماعت کا کچا چٹھا کھول دیا

Nov 19, 2022 | 11:06:AM
24 نیوز,پاکستان تحریک انصاف,عثمان ترکئی, پی ٹی آئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ عثمان ترکئی نے پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑے انکشافات کرڈالے۔

رکن پارلیمنٹ عثمان ترکئی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سیاسی عہدوں کی تقسیم میں میرٹ کو نظر انداز کیا جاتا تھا۔میں ایک عوامی لیڈر اور انجینئر ہونے کے باوجود بھی بغیر کسی عہدے کے رہا،پارلیمانی عہدے تقسیم کرتے وقت میرٹ کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی کی مرضی چلتی رہی۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی غیر موجودگی ،پی ٹی آئی رہنمائوں میں پھوٹ پڑ گئی
عثمان ترکئی کا غیر ملکی ادارے کو انٹرویو  میں کہنا تھا کہ ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے سائینس پڑھا نہیں لیکن سائینس سے متعلق چئیرمین شپ کے عہدے دئیے گئے ،میرے جیسے ویل کوالیفائیڈ نمائندہ پورے خیبر پختون خوا میں نہیں پنجاب سے ہو وہ الگ بات ہے ۔

پارلیمان میں عہدوں کو پیک اینڈ چوز کے بنیاد پر دئیے جاتے تھے، غیر متعلقہ افراد کو عہدوں پر تعینات کرنا ہی پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی رہی۔