ایم کیو ایم کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ 

Feb 19, 2023 | 19:43:PM
ایم کیو ایم کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ 
کیپشن: نسرین جلیل رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا بہادرآباد پر اجلاس ہوا، سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے اجلاس کی صدارت کی ،جس میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاگیا،ایم کیو ایم پاکستان کاکہناہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ملک کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا، خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا الیکشن میں حصہ نہ لینا ان کا اپنا فیصلہ اور موقف ہے جس سے ایم کیو ایم کا متفق ہونا ضروری نہیں،اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ کراچی کی حالیہ ضمنی نشستیں روایتی طور پر ایم کیو ایم ہی کی ہیں،ضمنی انتخابات کا عام انتخابات سے قبل انعقاد نہ صرف ملک کےلئے معاشی بوجھ ہوگا،ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے رابطہ کمیٹی کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی