سڑک پر سب سے زیادہ حادثات کس وجہ سے ہوتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سڑک پر حادثات کی سب سے عام وجہ موٹر سائیکلیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 71% سڑک حادثات میں بائیکس ملوث تھیں۔سرکاری اعداد و شمار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پنجاب بھر میں 1,195 سڑک حادثات میں سے 71 فیصد موٹر سائیکلوں کی وجہ سے ہوئے
۔اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 1195 ٹریفک حادثات میں 1,041 موٹر سائیکلیں، ، 158 کاریں، 96 رکش،24 وین، 13 بسیں، 22 ٹرک اور 106 دیگر قسم کی گاڑیاں اور شامل ہیں۔