اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی

Jun 18, 2023 | 10:23:AM
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی) اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی ریسکیو 1122کی ٹِیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی، ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے فوری ریسپانس کر کے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے یہ اقدام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات؛ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار عثمان افضل 2 کزنز سمیت اغوا

اسسٹنٹ کمشنر کی دریا میں چھلانگ لگانے اور ریسکیو اہکاروں کی جان بچاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں اے سی پنڈدادنخان کو دریا میں چھلانگ لگاتے اور ڈوبتے دیکھا جاسکتا ہے۔