وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف کو فون، فیٹف شرائط مکمل ہونے پر مبارکباد

Jun 18, 2022 | 22:19:PM
وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف، ٹیلیفون، فیٹف، گرے لسٹ، شرائط مکمل، مبارکباد،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف ملاقات کر رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارکباد دیتے ہوئے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 'کور سیل' کے قیام کے سپہ سالار کے فیصلے کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی شرائط مکمل ہونے پر پاکستان کی کامیابی پر تمام متعلقہ عہدیداروں کو ٹیلی فون کئے اور ملکی اہم کامیابی پر مبارک دی۔وزیراعظم نے کہا کہ کور سیل میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والے ٹیم کے ہر فرد ہو قوم کو فخر ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کانام نکلنے کے عمل پر کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ضمنی انتخاب؛ پیپلزپارٹی ن لیگ کے حق میں دستبردار