چئیرمین پی سی بی کی ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر حسنین اختر کو مبارکباد

Jul 18, 2025 | 22:46:PM
چئیرمین پی سی بی کی ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر حسنین اختر کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر حسنین اختر کو مبارکباد دی ہے۔ 

 ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  حسنین اختر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ حسنین نے فائنل میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کیا اور  چیمپئن شپ جیت کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ حسنین اختر کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی نوجوان انتہائی محنتی اور با صلاحیت ہیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تاھ کہ حسنین اختر جیسے پرعزم نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔حسنین اختر کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : فلم ’’سیارہ‘‘کا سوشل میڈیا پر طوفان،اہان پانڈے نےسلمان، عامر ، اکشےاور اجے دیوگن کو پیچھے چھوڑ دیا