وزیراعظم بتائیں 2021 میں عوام کو گیس ملے یا نہیں، مرتضیٰ وہاب

Jan 18, 2021 | 19:18:PM
وزیراعظم بتائیں 2021 میں عوام کو گیس ملے یا نہیں، مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ تبدیلی قوم پر تباہی کی شکل میں نازل ہوئی، عمران خان بتائیں کیا جنوری میں عوام کو کیس ملے گی یا نہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ وزیراعظم سوشل میڈیا سے نکلیں اور آئینی کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں وزیراعظم کے سامنے سوال رکھا رہا ہوں، کیا جنوری 2021 میں پاکستان کو لوگوں کو گیس مل رہی ہے یا نہیں؟حکومت کی کارکردگی ماضی کی حکومتوں پر سوائے الزام لگانے کے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس آپ کو نہیں بچھا سکے گی عوام دھکے دے کر تمہیں نکالے گی۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کی جارہی، گیس بحران کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ جام ہے۔ فروری میں ایل این جی کارگو لانے سے بین الاقوامی کمپنیوں نے انکار کیاہے۔ بلاول بھٹو نے سکھر میں مزدورں کو فلیٹ کے مالکانہ حقوق دیئے۔ پیپلزپارٹی اپنے وعدے اورمنشور کو پورا کرنے پر یقین رکھتی ہے گھر دینے کے دعوے تو عمران خان نے کئے تھے ۔ڈھائی سال میں غریب عوام کے لئے پی ٹی آئی نے ایک گھر نہیں دیا۔
 مشیر قانون کا کہنا تھا کہ نااہل نالائق نکمی وفاقی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ نالائق و نااہل حکومت کی وجہ سب کے لئے گیس ناپید ہوچکی ہے۔ آئین کا انحراف کررہے ہیں گیس نہیں تو صنعتیں کیسے چلے گی۔ صنعت کو گیس نہیں ملے گی تو مزدور کو روزگار کیسے ملے گا ۔بین الاقوامی کمپنیوں نے آر این ایل جی لانے سے انکار کردیا ہے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔