تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ کو شکست، بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل

Feb 18, 2024 | 20:48:PM
تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ کو شکست، بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 434 رنز سے شکست دے کر 5 میچون کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 557 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پہلی اننگز کے بعد انگلش ٹیم دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوئی، 6بلے باز دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکے، گیند باز مارک ووڈ 33 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ بین فوکس اور ٹام ہارٹلی نے 16، 16 رنز بنائے، کپتان بین سٹوکس نے 15 اور زیک کراولی نے 11 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 41 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، کلدیپ یادیو 2، روی ایشون اور جسپریت بمرا کے حصے میں1،1 وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے 445 رنز بنائے، انگلینڈ کی ٹیم 319 رنز پر آوٹ ہوئی، بھارت نے یشسوی جیسوال کی ڈبل سنچری کی بدولت اپنی دوسری اننگز 430 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی، پہلی اننگز میں سنچری اور مجموعی طور پر میچ میں 7 وکٹیں لینے پر رویندرا جڈیجا کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کیخلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری