پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کے ہاتھوں کراچی کنگز کو شکست

Feb 18, 2024 | 18:42:PM
پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کے ہاتھوں کراچی کنگز کو شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پی ایس ایل سیزن 9 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے تیسرے ٹاکرے میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کا بولنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 186 رنز کا ہدف دے ڈالا، ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز ہی بنا پائی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، کپتان شان مسعود 30 اور کیرون پولارڈ 28 رنز ہی بنا پائے، کنگز کے 4 بلے باز صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے اور صرف 3 بلے باز ہی دوہرے ہندے میں داخل ہو پائے، ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی 3، ڈیوڈ ویلی اور عباس آفریدی 2، 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نیا کپتان راس آ گیا، پشاور زلمی کیخلاف پہلے ہی میچ میں کتنے رنز سے کامیابی سمیٹی؟  جانیے

ملتان سلطان ٹیم مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 سکور بنا پائی، کپتان محمد رضوان 12 گیندوں پر 11 رنز بنا کر امیر حمزہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگۓ اور ڈیوڈ ملن 41 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ڈینئل کے ہاتھوں آؤٹ ہوۓ۔

علاوہ ازیں ریزا ہینڈرک 79 اور خوش دل شاہ 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینئل سیمز کے علاوہ کوئی بھی گیند باز وکٹ حاصل نہ کر سکا۔

 قبل ازیں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر کہا کہ میگا ایونٹ کا آغاز کامیابی سے کرنا چاہتے ہیں، دوسری اننگز میں بلے بازوں کو مدد ملنے کی توقع ہے اس لئے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ ہے اور شاہقین بھی بڑی تعداد میں سپورٹ کرنے کے لئے آئے ہیں، ہم ہوم کراؤڈ کے سامنے میگا ایونٹ کی شروعات سے جیت سے کرنا چاہتے ہیں، ٹیم بھی بیلنس ہے، احسان اللہ کی کمی محسوس ہو گی۔