کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔۔۔کراچی کنگز نے فتح کا مزہ چکھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیون کے دوسرے مرحلے کے لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بالآخر کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے 149 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 127 رنز بنا سکی ،کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دی۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیاتھا،کراچی کنگز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 149 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی،کراچی کنگز کے بابراعظم 39 ، قاسم اکرم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ،جوکلارک 4 ،شرجیل خان 2 ، محمد نبی اور عماد وسیم 8 ،8 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،روحیل نذیر18 ، کرس جورڈن صفر، لیوس گریگری 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے تھے ۔
لاہور قلندرز کے راشد خان اور زمان خان نے 4 ،4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کاکہناتھاکہ کہ آج گراﺅنڈ میں کراﺅڈ زیادہ ہے جو دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے ، کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیل کر بڑا ہدف دیں اور پھر اس کا دفاع کریں۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ گیند اچھا سوئنگ ہو رہاہے ، اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے باولنگ ہی کرتے ،بابر اعظم نے اچھا فیصلہ کیا۔
Would you believe that? Karachi Kings have a W
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 18, 2022
After eight losses, they've won a game!#PSL2022
یہ بھی پڑھیں: یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر سے حق مہر میں کیا مانگا؟ جان کر آپ بھی اداکارہ کو داد دینے پر مجبور ہو جائینگے