قومی شاہراہ پر حد نگا ہ 10میٹر رہ گئی، فضائی آپریشن معطل

Feb 18, 2021 | 11:50:AM
قومی شاہراہ پر حد نگا ہ 10میٹر رہ گئی، فضائی آپریشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن جزوی طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ موٹر وے ایم 3 اور 4 مختلف مقامات سے بند کر دی گئی۔

 علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر دھند سے حد نگاہ 10ویں روز بھی متاثررہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایئر پورٹ پر حد نگاہ 50میٹر سے بھی کم رہ گئی۔ایئر بلیو کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز411 کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 11 بجے تک شدید دھند رہے گی۔ شہر کا درجہ حرارت 15ڈگری جبکہ کم ازکم 10ڈگری رہ جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان موٹروے کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم3 لاہور سے عبد الحکیم اور ايم4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کر دی گئی۔ لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہيوال ميں شدید دھند ہے۔قومی شاہراہ پر حد نگاہ 10 ميٹر رہ گئی جس سے گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔